عازمین حج کیلیے پاسپورٹ کا اجراء 3 دن میں شروع ہوجائے گا،ترجمان وزارت مذہبی امورنے بتادیا 

عازمین حج کیلیے پاسپورٹ کا اجراء 3 دن میں شروع ہوجائے گا،ترجمان وزارت مذہبی ...
عازمین حج کیلیے پاسپورٹ کا اجراء 3 دن میں شروع ہوجائے گا،ترجمان وزارت مذہبی امورنے بتادیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام رکاوٹیں دور ہونے کے بعد 3 دن میں پاسپورٹ کا اجرا ءشروع ہو جائے گا۔
"سماء"کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، بائیو میٹرک کراکے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔
ترجمان کے مطابق پاسپورٹ کا اجراء نہ ہونے کے سبب حاجی شدید پریشانی کا شکار تھے، سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کیا اور صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا، متعلقہ حکام نے پاسپورٹ کے ہنگامی اجراء کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق محکمہ پاسپورٹ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ3 روز تک ارجنٹ پاسپورٹ بنا کر دیں گے، عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -