ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر  اسلام آباد میں ہوا،ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے،جبکہ( ن) لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے،دونوں جماعتوں نے ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا مزید بتانا ہے کہ وسائل، اختیارات اور اقتدار کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا،سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بالخصوص کراچی کی معاشی اور اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے گا،دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔