امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، طیفی اور گوگی بٹ کا سفری ریکارڈ مل گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، طیفی اور گوگی بٹ کا سفری ریکارڈ مل گیا
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، طیفی اور گوگی بٹ کا سفری ریکارڈ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کیلئے پولیس نے طیفی اور گوگی بٹ کا سفری ریکارڈ حاصل کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزم گوگی بٹ کے بیرون ملک فرار ہونے کا ریکارڈ موجود نہیں، البتہ طیفی بٹ 19 فروری کو دبئی  گیا، وہ اسلام آباد سے روانہ ہوا تھا۔ وقوعہ کے وقت قاتل ظفر حسین کا پستول شکیل بٹ نے اٹھایا تھا جس سے انویسٹی گیشن پولیس نے برآمد کروا لیا۔ سب انسپکٹر شکیل بٹ کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم تفتیش میں بطور عینی شاہد شامل کیا گیا ہے۔

حملے میں زخمی سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے دوسرے زخمی عثمان اکبر کا بھی علاج جاری ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ظفر حسین کی لاش اس کی بیوی حلیمہ بی بی نے وصول کی جس نے میانوالی دفنانے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید :

جرم و انصاف -