پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو 9مئی کے مفروروں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا رہی ہے،(ن) لیگ

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو 9مئی کے مفروروں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا رہی ہے،(ن) ...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو 9مئی کے مفروروں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا رہی ہے،(ن) لیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان مسلم لیگ( ن) خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو 9مئی کے مفروروں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا رہی ہے۔

اختیارولی خان  نے پشاور میں پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال  کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو 9مئی کے مفروروں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا رہی ہے،سارے بنارسی ٹھگ سپیکر ہاؤس میں بیٹھ کر ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،جعلی مینڈیٹ لیکر خود کو طرم خان سمجھنے والے 10 حلقے کھول دیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کےمفرور نام نہاد پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلٰی کو ضمانت کیلئے پشاور ہی کیوں آنا پڑا ؟  کیا سازشوں ، شرارتوں اور مفروں کیلئے پشاور ہی کا انتخاب کیوں ؟ اگر پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو مرکز میں حکومت کیوں نہیں بناتے؟تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر کھڑی ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جھوٹوں کے سردار ہیں۔ 

ترجمان (ن) لیگ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر چوری ثابت ہوچکی ہے وہ اب سزا یافتہ مجرم ہیں،پختونخوا میں کرپشن کے کیس دوبارہ کھلیں گے اور بے لاگ احتساب ہوگا،خیبرپختونخوا کو لوٹنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دینگے۔