عامرخٹک کمشنر راولپنڈی تعینات

عامرخٹک کمشنر راولپنڈی تعینات
عامرخٹک کمشنر راولپنڈی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے عامر خٹک کو کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا۔

اس سے قبل عامر خٹک کمشنر ملتان تعینات تھے۔ ان کی جگہ  گریڈ 20 کی افسر مریم خان کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو 17 فروری کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا،جس کےبعد پنجاب حکومت نے سیف انور جھپہ کو قائمقام کمشنر راولپنڈی تعینات کیا تھا،تاہم اب پنجاب حکومت کی جانب سےعامرخٹک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔