طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا فضائی میزبان گرفتار، پکڑا کیسے گیا؟

طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا فضائی میزبان ...
طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا فضائی میزبان گرفتار، پکڑا کیسے گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں دوران پرواز طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش پر فضائی میزبان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں بوسٹن سے شارلٹ جانیوالی پرواز میں ایک 14 سالہ لڑکی محو سفر تھی، دوران سفر وہ باتھ روم جانے کیلئے قریبی لیورٹیری گئی تو وہاں کوئی اور موجود تھا، وہ واپس مڑی تو فلائٹ اٹنڈنٹ تھامس نے اسے بتایا کہ فرسٹ کلاس کا باتھ روم خالی ہے۔ 

لڑکی اس پر اعتماد کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کے باتھ روم کی جانب چل پڑی، قریب پہنچنے پر فلائٹ اٹنڈنٹ ہاتھ دھونے کے بہانے اندر داخل ہوا اور کچھ دیر بعد باہر آ کر لڑکی کو اندر جانے کا کہہ دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی جب باتھ روم میں گئی تو اس کی چھٹی حس نے خطرے سے خبردار کیا اور اس نے تلاشی لی تو ٹوائلٹ سیٹ پر آئی فون چھپایا گیا تھا، لڑکی نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے چھپائے گئے آئی فون کی تصاویر لیں اور بعد میں اپنے والدین کو آگاہ کیا جن کی شکایت پر پولیس نے فضائی مرد میزبان تھامسن کو گرفتار کر لیا، جب اس کے موبائل فون کی تلاشی لی گئی تو اس میں 4 دیگر کم عمر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز ملیں۔

ملزم تھامسن کو بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں 15 سے 30 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔