جی ایچ کیو حملہ کیس، سابق ڈپٹی سپیکر نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کو ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

جی ایچ کیو حملہ کیس، سابق ڈپٹی سپیکر نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کو ماسٹر ...
جی ایچ کیو حملہ کیس، سابق ڈپٹی سپیکر نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کو ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق واثق قیوم عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر کے باعث 9 مئی کا سانحہ پیش آیا، بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی تھی کہ اگرمیں گرفتار ہو جاؤں تو حملہ کرنا، بانی پی ٹی آئی حملےکا مرکزی کردار ہیں،بشریٰ بی بی بھی ذمہ دار ہیں۔بیان کے متن کے مطابق کارکنان جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کرتے رہے، میری موجودگی نے کارکنوں کا مزید حوصلہ بڑھایا، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی خوشی کیلئے سب کیا، تاکہ پارٹی ٹکٹ مل سکے۔

واثق قیوم نے مزید لکھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف تشدد مظاہروں پرافسوس ہے، میرا پورا بیان حقائق پر مبنی ہے جو میں نے بانی پی ٹی آئی اور سینیر لیڈرشپ کے ساتھ زوم میٹنگز میں سنا۔

مزید :

قومی -