’مولانا آپ نے بہت دیر کردی‘بلوچستان میں حکومت بنانے کی جے یوآئی کی پیشکش مسلم لیگ ن نے مسترد کردی

’مولانا آپ نے بہت دیر کردی‘بلوچستان میں حکومت بنانے کی جے یوآئی کی پیشکش ...
’مولانا آپ نے بہت دیر کردی‘بلوچستان میں حکومت بنانے کی جے یوآئی کی پیشکش مسلم لیگ ن نے مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے حوالے سے  مسلم لیگ ن اور  جے یو آئی وفدکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

دونوں جماعتوں کے وفودکے درمیان ملاقات  میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔سیکرٹری جنرل  جے یو آئی عبدالغفور  حیدری کا کہنا تھا کہ  جے یو  آئی اور ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔ جس پر ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ہم تو  چاہتے تھےکہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا  آپ نے بہت دیر کردی،گزشتہ  چار دن سے آپ سے رابطہ کر  رہے  تھے لیکن رابطہ  نہیں ہوا،اسحاق ڈار نے جے یو آئی  وفد کو جواب دیا کہ  اب اعلیٰ قیادت ہی اس  پرکوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  اب ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے،  ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔جے یو آئی اور  ہمارا  پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو  آگاہ کیا جائےگا۔