جماعت اسلامی سویلین بالادستی کے قیام کیلئےجدوجہد جاری رکھے گی، سراج الحق

جماعت اسلامی سویلین بالادستی کے قیام کیلئےجدوجہد جاری رکھے گی، سراج الحق
جماعت اسلامی سویلین بالادستی کے قیام کیلئےجدوجہد جاری رکھے گی، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سویلین بالادستی کے قیام کیلئےجدوجہد جاری رکھے گی، جہاں جہاں ہمارے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کے بعد اقتدار کی بندر بانٹ جاری ہے، دہائیوں سے مسلط کرپشن زدہ دو خاندانوں کو پھر مسلط کیا جا رہا ہے، پوری قوم نے الیکشن نتائج مسترد کردیے۔

امیرجماعت اسلامی نے اعلیٰ عدالتی کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ  بھی کیا، کہا چیف الیکشن کمشنر غیر جانبداری سے متعلق حلف کی پاسداری میں ناکام ہوگئے۔