عینی جعفری کے جیون ساتھی کی تلاش کیلئے نوجوان لڑکیوں کو آزمودہ مشورے

عینی جعفری کے جیون ساتھی کی تلاش کیلئے نوجوان لڑکیوں کو آزمودہ مشورے
عینی جعفری کے جیون ساتھی کی تلاش کیلئے نوجوان لڑکیوں کو آزمودہ مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ عینی جعفری نے جیون ساتھی کی تلاش کیلئے لڑکیوں کو قیمتی مشورے دیئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ عینی جعفری کا لڑکیوں کو جیون ساتھی کی تلاش کیلئے مشورے دیتے ہوئے  کہنا تھا کہ لڑکیاں شادی کے بعد اپنے شوہر کی 'ماں' بننے کی کوشش نہ کریں۔ شوہر کو تبدیل یا ٹھیک کرنا اس کی والدہ کا کام تھا آپ کا نہیں، آپ کی ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ اسے ایک اچھا جیون ساتھی ملے تاہم جو یہ سوچتی ہیں کہ شادی کے بعد شوہر کو اپنے مطابق ڈھال لیں گی تو یہ خیال بالکل غلط ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شوہر کی ماں بننے کی کوشش کریں گی تو آپ اپنے بچوں کو تو پالیں گی ہی، اپنے شوہر کو بھی پال رہی ہوں گی۔

مزید :

تفریح -