آر ایل کے گروپ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں مزمل نے2 ٹائٹل جیت لیے

آر ایل کے گروپ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں مزمل نے2 ٹائٹل جیت لیے
 آر ایل کے گروپ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں مزمل نے2 ٹائٹل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) RLK گروپ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2024 پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغ جناح میں شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوئی، مزمل مرتضیٰ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ٹائٹل اپنے نام کیے۔

مزمل مرتضیٰ نے مینز سنگلز فائنل میں ایم عابد کو 6-4، 7-6 سے ہرا کر پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے عبداللہ عدنان کے ساتھ مل کر مینز ڈبلز میں ایم عابد اور وقاص ملک کو 6-3، 7-5 سے ہرا کر دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔لیڈیز سنگلز فائنل میں شمزہ دراب نے بسمل ضیاء کو 6-3، 6-1 سے شکست دی۔

ڈبلز 45 پلس کیٹیگری میں طلحہ وحید (جی او پاکستان) اور عارف فیروز نے ٹائٹل جیتا جبکہ سینئرز چیمپئن راشد ملک نے فیاض خان کو 6-1، 6-1 سے ہرا کر 50 پلس سنگلز کا ٹائٹل جیتا۔ سینئرز 60 پلس ڈبلز کا ٹائٹل بریگیڈیئر غضنفر/وقار نثار نے جیتا، جنہوں نے میجر سعید/مبین ملک کو 6-2، 6-1 سے شکست دی۔

بوائز/گرلز انڈر 14 فائنل میں عبدالرحمان نے حزیمہ کو 6-0 سے شکست دی۔ بوائز/گرلز انڈر 12 فائنل میں معاذ شہباز نے اوہد مصطفیٰ کو 6-2 سے شکست دی جبکہ بوائز/گرلز انڈر 10 کا ٹائٹل ایان شہباز نے اپنے نام کیا، جنہوں نے احسان باری کو 6-1 سے ہرا دیا۔آر ایل کے گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر راشد لطیف خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ آر ایل ایس بی کے ڈائریکٹر حسن سعید مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے جیتنے والوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

مزید :

کھیل -