محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچوں کے بعد موقع نہ دینے پر اپنا مؤقف پیش کردیا

محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچوں کے بعد موقع نہ دینے پر ...
محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچوں کے بعد موقع نہ دینے پر اپنا مؤقف پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچوں کے بعد موقع نہ دینے پر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

مقامی سپورٹس چینل کو دیئے گئے بیان میں محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے اعظم کو بتادیا تھا کہ انہیں مستقل طور پر ڈراپ نہیں کیا جارہا۔

ذاتی طور پر میں اعظم کو مزید موقع دینا چاہتا تھا لیکن انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ 3 میچوں میں پرفارم نہیں کرسکے اور مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں، ہمیں انکا اعتماد بحال کرنا تھا تاکہ سوشل میڈیا پر لوگ انکے اوپر تنقید نہ شروع کردیں۔

 واضح رہے کہ ابھی چند دن قبل اعظم خان نے بیان دیا تھا کہ انہیں مسلسل ایک سیریز میں موقع نہیں دیا جاتا جس سے ان کے اعتماد میں کمی آتی ہے، لیگز کرکٹ میں انہیں مسلسل موقع دیا جاتا ہے تو وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -