اسحاق ڈار کے بیان پر حافظ حسین احمد کا کرارا جواب

اسحاق ڈار کے بیان پر حافظ حسین احمد کا کرارا جواب
اسحاق ڈار کے بیان پر حافظ حسین احمد کا کرارا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے اسحاق ڈار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم آنے میں نہیں بلکہ انہیں پہنچانے میں دیر کردی ہے۔ 

جمعیت علماء اسلام  کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلوچستان میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، پارٹی سربراہ کے فیصلوں کے باوجود مولانا عبدالغفور حیدری کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر حیرت ہوئی۔  انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا ہم نے آنے میں کافی دیر کر دی، حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انہیں پہچاننےمیں دیر کر دی۔ پی ڈی ایم تا حال قائم ہے اور اسے تحلیل نہیں کیا گیا۔ جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی سطح کے فیصلوں میں جے یو آئی قیادت کو نظر انداز کیا گیا۔ 

مزید :

سیاست -