نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میں 2 اہم میچز کھیلے گئے

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میں 2 اہم میچز کھیلے گئے
 نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میں 2 اہم میچز کھیلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام  بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میں 2 اہم میچز کھیلے گئے۔ بی این پولو نے اولمپیاء /اے زیڈ بی کی ٹیم کو 9-7 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم  اور حمزہ مواز خا ن نے تین تین، سنٹی لوسا  نے دو اور سنٹوس اریٹے نے ایک گول سکور کیا۔ اولمپیاء /اے زیڈ بی کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین، احمد زبیر بٹ اور نکو لس کورٹی نے دو دو گول سکور کیے۔

دوسرے میچ میں ایف جی پولو نے ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 7 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ1 گول راجہ میکائل سمیع نے سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارٹن گندھارا نے چار، میر حذیفہ نے 2اور راجہ تیمور ندیم نے1 گول سکور کیا۔ اس طرح لیگ میچزمکمل ہوگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پر3 ٹیمیں چھ چھ پوائنٹس کا ساتھ برابر ہیں جن میں ایف جی پولو، بی این پولو اور ڈی ایس پولو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تینوں کے درمیان پنلٹی شوٹس مقابلہ ہوگا جو نمبر ون ہوگا وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا جبکہ نمبر ٹو اور تھری آپس میں جمعتہ المبارک کو سیمی فائنل کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -