6 ماہ کے دوران پاکستان میں بیرون ملک سے کتنی سرمایہ کاری آئی ؟

6 ماہ کے دوران پاکستان میں بیرون ملک سے کتنی سرمایہ کاری آئی ؟
6 ماہ کے دوران پاکستان میں بیرون ملک سے کتنی سرمایہ کاری آئی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں 22کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی  ہے۔ 

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے 6 ماہ کےدوران ملک میں متفرق شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 225.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران متفرق شعبہ جات میں مجموعی طور پر 1129.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔مالی سال20-2019کے دوران متفرق شعبہ جا ت میں 457.5ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران247.4ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 226.6ملین ڈالر،23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 198ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بزنس -