ٹائنو سیرپ پر پابندی کے حکم امتناعی میں توسیع

ٹائنو سیرپ پر پابندی کے حکم امتناعی میں توسیع
ٹائنو سیرپ پر پابندی کے حکم امتناعی میں توسیع

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے ٹائنو سیرپ پر پابندی کے حکم امتناعی میں چار فروری تک توسیع کردی ہے ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت وفاقی و صوبائی حکومت کے وکلاءنے جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے ، حکومت سنجیدگی سے معاملے کو دیکھے ، عدالت نے مبینہ طورپر ہلاکت کا باعث بننے والے ٹائنو سیرپ پرپابندی کے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : لاہور