نیوکراچی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

نیوکراچی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار
نیوکراچی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوکراچی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ نجی چینل کے مطابق دو منٹ چورنگی پر ڈاکوﺅں نے دو افراد کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے ملزمان کاتعاقب کرتے ہوئے ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : کراچی