پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے وزیرتجارت امین فہیم کا دوہ آگرہ ملتوی

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے وزیرتجارت امین فہیم کا دوہ آگرہ ملتوی
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے وزیرتجارت امین فہیم کا دوہ آگرہ ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث وفاقی وزیر تجارت مخدوم امیں فہیم کا دورہ بھارت ملتوی ہو گیا ہے۔وزرات تجارت کے حکام نے بتایا کہ وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے بھارت کے شہر آگرہ میں 27 جنوری کو شروع ہونے والی تین روز بزنس کانفرس میں شرکت کرنی تھی جس کی دعوت بھارتی وزیر تجارت آئندہ شرما نے دی تھی۔ جیونیوز کے مطابق مخدوم امین فہیم نے بزنس کانفرس میں شرکت کے ساتھ بھارتی وزیر تجارت سے پاک بھارت باہمی تجارت کے فروغ اور اس میں ابھی تک حائل روکاٹوں کے معاملات پر بھی دو طرفہ ملاقات کرنی تھی۔حکام کے مطابق مخدوم امین فہیم کے دورہ بھارت کی سمری وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی لیکن وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔

مزید :

اسلام آباد -