شاہ زیب قتل کیس: ملزم شاہ زخ کی عمر کے تعین کیلئے سول ہسپتال میں معائنہ

شاہ زیب قتل کیس: ملزم شاہ زخ کی عمر کے تعین کیلئے سول ہسپتال میں معائنہ
شاہ زیب قتل کیس: ملزم شاہ زخ کی عمر کے تعین کیلئے سول ہسپتال میں معائنہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ زیب خان قتل کیس کے مرکزی ملزم شا ہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی حکم پر اس کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے لے لئے گئے۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتو ئی کو آج پولیس سرجن کراچی کے دفتر میں پیش کیا گیاجہاں ایڈیشنل پو لیس سرجن ڈاکٹر عجاز احمد نے شاہ رخ کی عمر کے تعین کے لیے اسے سول سپتال ریفرکردیا۔جیونیوز کے مطابق سو ل سپتال کے ایکسرے وارڈ میں شا ہ رخ جتوئی کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے لیے گئے جس کی رپورٹ پیر کی رات یامنگل صبح تک آجا ئیگی جس کے بعد شا ہ رخ کی عمر کا تعین کیا جا سکے گا تاہم اس سے قبل اس کا فیزیکل ایکزامینیشن بھی لیا جا چکا ہے۔

مزید : کراچی