بنوں سے فرار ہونے والے طالبان سمیت چار دہشت گرد کراچی میں پکڑے گئے، نیٹ ورک کا بھی انکشاف

بنوں سے فرار ہونے والے طالبان سمیت چار دہشت گرد کراچی میں پکڑے گئے، نیٹ ورک ...

q

بنوں سے فرار ہونے والے طالبان سمیت چار دہشت گرد کراچی میں پکڑے گئے، نیٹ ورک کا بھی انکشاف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے طالبان حملے میں بنوں جیل سے فرار ہونے والوں سمیت کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور تین ساتھی دہشت گرد قاری عبدالواحد، شعیب، کریم اور عادل نواب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، ایک ملزم عادل نواب کے مطابق بنوں جیل پر طالبان کے حملے میں ساتھیوں سمیت فرار ہوا اور کوئٹہ کے راستے کراچی پہنچا۔ ملزم نے کراچی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی تفصیل بھی بتائی ہے جس کے مطابق صرف منگھو پیر کے علاقے میں 40 دہشت گرد موجود ہیں جو کلاشنکوف، جی تھری اور دستی بموں سے لیس ہیں، ہر علاقے کا الگ الگ امیر مقرر ہے جو تمام امور کا نگران ہے۔ ملزموں سے تفتیش ابھی جاری ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے بتایا تھا کہ یہ ملزمان اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز چوکی پر بم نصب کرنے میں ملوث ہیں اور انہوں نے اغواءاور بھتہ خوری کی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

مزید : قومی