پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متفقہ فیصلہ کرنا ہوگا:اسفند یار ولی

پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متفقہ فیصلہ کرنا ہوگا:اسفند یار ولی
پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متفقہ فیصلہ کرنا ہوگا:اسفند یار ولی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں پرامن کراچی بنانے کے نقطہ پر متفق ہوچکی ہیں۔ دہشت گردی صرف اے این پی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کا مسلہ اُس وقت تک حل نہیں ہوتا جب تک پاکستان کے حالات پرامن نہیں ہوسکتے اس لئے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متفقہ فیصلہ کرنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں جب تک تمام سب کو راضی کرکے نہیں بٹھاتے اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید : پشاور