ہربل ، ہومیو اور دیسی ادویات قانونی دھارے میں لانے کی منظوری

ہربل ، ہومیو اور دیسی ادویات قانونی دھارے میں لانے کی منظوری
ہربل ، ہومیو اور دیسی ادویات قانونی دھارے میں لانے کی منظوری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سنٹرل ڈرگ پالیسی بورڈ نے ہربل ، ہومیو اور دیسی ادویات کو قانونی دھارے میں لانے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری سنٹرل ڈرگ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جس میں ادویات کی رجسٹریشن ، لائسنس کے اجراءاور قیمتوں کے تعین کے قوائد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا اور حتمی شکل دی گئی۔ اس ضمن میںبورڈ نے صوبائی حکومتوں کے موقف کو بھی پیش نظر رکھا۔ اجلاس میں میڈیکل ڈیوائسز کا معیار طے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اب صوبوں کی مشاورت سے وزارت نیشنل ریگولیشنز میں نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا۔

مزید : بزنس