شبنم چوہدری کی صحت یابی کے بعدسٹیج پرشاندار واپسی

شبنم چوہدری کی صحت یابی کے بعدسٹیج پرشاندار واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی نامور اداکارہ،ماڈل و پرفارمر شبنم چوہدری مکمل طور پر صحتیاب ہوگئی ہیں ۔وہ ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ڈرامہ میں کام کررہی ہیں ۔ان کی واپسی انتہائی شاندار انداز میں ہوئی ہے۔عرصہ دراز بعد جب ڈرامے میں ان کی انٹری ہوئی تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔یاد رہے کہ شبنم چوہدری دو ماہ قبل ایکسیڈنٹ میں شدیدزخمی ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ گھر پر آرام کررہی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے نئی زندگی بخشی میں ابھی اپنے آپ کو مکمل طور پر فٹ نہیں سمجھ رہی کیونکہ میں سو فیصد پرفارمنس نہیں دے پا رہی۔

مزید :

کلچر -