یوسف بیگ مرزاکے دور میں کارکنوں کو زیادہ بہتر چارٹر ملے،جہانگیر خان

یوسف بیگ مرزاکے دور میں کارکنوں کو زیادہ بہتر چارٹر ملے،جہانگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی لاہور سنٹر کے اتحاد ورکرز کے سربراہ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سابق مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا اور انور زاہدکے دور میں کارکنوں کو زیادہ بہتر چارٹر ملے اور جتنی تیزی سے دونوں سابق ایم ڈی کے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا کسی اور ایم ڈی پی ٹی وی کے دور میں نہیں ہوا جہانگیر خان نے کہاکہ مرزا یوسف بیگ مارکیٹنگ کے معاملے میں ماہر ہیں اس کے علاوہ ایک اچھے منتظم بھی ہیں ان کے دور میں پانچ چارٹرز منظور ہوئے جن کا فائدہ پی ٹی وی کے کثیر ملازمین نے اٹھایا یوسف بیگ مرزا نے سپورٹس چینل کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا وہ جنگل میں منگل کردیا کرتے تھے جہانگیر خان نے کہاکہ میں پی ٹی وی کا ایک ادنی خادم ہوں اور ملازمین کی اکثریت مجھ سے بہت پیار کرتی ہے میری وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے درخواست ہے کہ یوسف بیگ مرزا کے پی ٹی وی سے جانے کے بعد ادارے کے ملازمین کراچی تاخیر بہت پریشان ہیں جبکہ ادارہ بھاری مالی مسائل سے دو چار ہے اسے حالات میں یوسف بیگ مرزا ہی پی ٹی وی کو مالی خسارے سے نکال سکتے ہیں۔
 لہذا انہی کو اگر دوبارہ ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کردیا جائے تو ملازمین کی کثیر تعداد حکومت پاکستان کی مشکور ہو گی جہانگیر خان نے کہاکہ پی ٹی وی ملازمین جتنے آج پریشان ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔

مزید :

کلچر -