ملکہ ترنم نورجہاں میری آئیڈیل فنکارہ ہیں،گل نورین

ملکہ ترنم نورجہاں میری آئیڈیل فنکارہ ہیں،گل نورین

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ گل نورین نے کہا ہے کہ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں میری آئیڈیل فنکارہ ہیں۔ میں انہی کے گانے سن کر گائیکی کی طرف آئی ہوں،ایک دن موسیقی کی دنیا میں میرا بھی نام ہو گا۔ گل نورین نے بتایا کہ وہ ان دنوں نجی میوزک شوز ، پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز پر گارہی ہوں جبکہ شائقین میوزک میری بھر پور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ا ن کا شمار اچھی اور شہرت یافتہ سنگرز میں ہو گا۔

مزید : کلچر


loading...