آسٹرےلےن اوپن ،مارےہ شراپوا کو اپ سےٹ شکست،آزرنےکا کی پےش قدمی جاری
میلبورن(اے پی پی)عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے بعد آسٹریلین اوپن کی فیورٹ ماریہ شراپوا کی پیش قدمی بھی رک گئی، سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکوا نے انہیں اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں مختلف کیٹگریز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، ویمنز سنگلز کے چوتھے راﺅنڈ میں عالمی نمبر تین روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پوا کو چوتھے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، چوتھے راﺅنڈ میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر 20 سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکوا سے تھا، پہلے سیٹ میں ماریہ شرا پوا نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی مگر اگلے دونوں سیٹس میں ڈومنیکا سبلکوا نے بہترین کھیل پیش کیا، دوسرا سیٹ 6-4 اور تیسرا 6-1 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر دو بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا نے امریکا کی سلونی سٹیفنز کو بآسانی 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل ایٹ میں جگہ بنا لی۔ کینیڈا کی اگیوئن بوشارڈ نے آسٹریلیا کی سیسی ڈیلیکوا کو ہرا کر کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔