پریذیڈنٹ ٹرافی کے 11ویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

پریذیڈنٹ ٹرافی کے 11ویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں مرحلے کا آغاز (کل) بدھ سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہوگا۔ پی ٹی وی اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ حبیب بینک لمیٹڈ اورنیشنل بینک یک ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہونگی ۔ پی آئی اے اور سٹیٹ بینک کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہونگی۔ پورٹ قاسم اور یونائیٹڈ بینک کی ٹیمیں کراچی میں نبرد آزما ہونگی جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 7فروری کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...