سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کوشکست دےدی

سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کوشکست دےدی

دوحہ ۔(اے پی پی) سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 46 رنز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، لزیلی لی نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے لارا ڈیلینی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ آئرلینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سکور کر سکی، میری ولڈرون نے سب سے زیادہ 13 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے ڈین وان نیکرک نے تین اور میرزین کیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...