پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں مےں خواتین کی رےکارڈ شرکت
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خواتین کی دلچسپی میں بے پناہ اضافہ ، تحصیل سطح کی کوکنگ ، ڈریس ڈیزائنگ کے مقابلوں میں خواتین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ لاہو رمیں مجموعی طور پر تحصیل کی سطح پر 5000 سے زائد خواتین شریک ہوئیں ۔ لاہور کی تحصیل کینٹ میں ینگ پینئرز ایسوسی ایشن کینٹ صدر میں ڈریس میکنگ اور کوکنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن نسیم بانوتھیں، اس موقع پر منیجر صنعت زار رخسانہ نفیس، ڈی ڈی او گلبرگ سوشل ویلفیئر فرحت حسن ، ینگ پینئرز کے ڈائریکٹر محمد سعید، فیاض احمد، نثار بھٹی، عارف صدیقی اور سہیل صدیقی موجود تھے۔ انفرادی کوکنگ مقابلے میں ادیبہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ مسز تسلیم نے دوسری اور سدرہ ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیملی کوکنگ مقابلے میں عذرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نائلہ نے دوسری اور رحمت بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈریس میکنگ مقابلے میں شازیہ اعجازفاتح رہیں جبکہ ام فاطمہ نے دوسری اور ساجدہ جبین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔