گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر تشویش ہے چیئرمین لاہورٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر تشویش ہے چیئرمین لاہورٹاﺅن شپ انڈسٹریز ...

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی چودھری ظہیر احمد بھٹہ نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میںایک روپے اضافہ اور یکم فروری سے سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی قیمتوںمیں7فیصد اضافہ کی اجازت طلب کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ریونیو بڑھانے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مسائل کا حل نہیں ۔انڈسٹریز کیلئے بجلی کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اب تک 62سے74فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردیا ہے ۔ان خیالا ت کا انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چودھری ظہیراحمد بھٹہ نے کہا کہ انڈسٹریز کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی سے ہی صنعتی ترقی کا خواب پوراہوگا، ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں پنجاب میں مہنگی بجلی والے علاقوں میں کئی صنعتیں بند ہورہی ہیں، دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں انڈسٹریز کیلئے بجلی کے نرخ زیادہ ہیں امتیازی سلوک کے باعث ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اگر حکومت صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اس کے لیے انڈسٹریز کو سستی بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ ملک صنعتی لحاظ سے ترقی کرسکے اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاءکا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

مزید : کامرس


loading...