اگیتی کاشتہ گندم کو دوسراپانی بوائی کے80دن بعدلگائیں: ماہرین

اگیتی کاشتہ گندم کو دوسراپانی بوائی کے80دن بعدلگائیں: ماہرین

لاہور(اے پی پی) گندم کے کاشتکار اچھی پےداوارکےلئے اگےتی کاشتہ گندم کو دوسرا پانی بوائی کے 80تا90دن بعد لگائےںجبکہ پچھےتی کاشتہ فصل کو دوسرا پانی 70تا80دن بعدگوبھ کے وقت لگائےں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کا شتکاراگر پہلے پانی کے ساتھ اےک بوری ےورےا فی اےکڑ نہےں ڈال سکے تو دوسرے پانی کے ساتھ ڈال دےں۔بارانی علاقوں میں کاشتکارجڑی بوٹےوں کی تلفی بذرےعہ گو ڈی کرےں۔آبپاش علاقوں میں چوڑے پتوں اور نوکےلے پتوںوالی جڑی بو ٹےوں کی تلفی کے لےے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کرےں۔ترجمان کے مطا بق کاشتکارزہر کے چھڑکاﺅ کے بعد گو ڈی ےا بارہےروکے استعمال سے پر ہےز کرےں۔سپرے کے دوران کسی جگہ دوہری سپرے نہ کرےںاور نہ ہی کو ئی خالی جگہ رہنے دےں۔

تےز ہوا ، دھند ےابارش والے دن سپرے نہ کےا جائے ۔ سپرے ترجےحاََ دھوپ میں کرےں۔جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کے لےے 100تا 120لےٹر پانی فی اےکڑ استعمال کرےں۔ معےاری سپرے کے لےے مخصو ص نو زل استعمال کرےں۔

مزید : کامرس


loading...