پیپلز پارٹی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کرتی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کرتی ہے،ثمینہ گھرکی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو ےکسر مسترد کرتی ہے اگر یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو وہ کسی بھی ڈرون حملے سے کم نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا دوبھرکر رکھا ہے اور اگر اب پھر بجلی کی قیمتوں میںاضافہ کیا گیا تو اس سے غریب آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا جس کی پیپلز پارٹی کبھی بھی مسلم لیگ (ن) کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ غریبوں کے ساتھ کھیلواڑ کرتی پھرے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپوزیشن کا مینڈیٹ دیا ہے اور ہم اپنے اس مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے عوام کی ترجمانی کرتے رہیں گے

۔۔

اور ےہاں کے عوام کے ساتھ کسی بھی قیمت پر زےادتی نہیں ہونے دیں گے اور حکومت کو غریب مکاﺅ مہم پر عمل نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ےہ بات دعوے سے کہتے ہیں کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اپنے ورکر بھی پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو یاد کر رہے ہیں اور اس بات کا کھلم کھلا اظہار کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی ایک بہترین اور عوام دوست حکومت تھی جس میں مہنگائی کنٹرول میں تھی اور عام آدمی کا گزارہ اچھے انداز میں ہو رہا تھا اب تو حکومت نے عوام کا بھرکس ہی نکال کے رکھ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...