حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،بلال شیرازی

حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،بلال شیرازی

لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدربلال شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، بجلی اور سوئی گیس کی بندش پرعوام کا احتجاج درست ہے پریشان عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران ان کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں پنجاب میں انرجی ڈیپارٹمنٹ قائم کرکے چارسالوں میں اربوں روپے کے فنڈز استعمال کیے گئے لیکن ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی جاسکی عوام کو مفاہمتی یادداشتوں کی نہیں بلکہ بجلی اور گیس کی ضرورت ہے جسے پورا کرنا حکمرانوں کا اولین فرض ہے سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ بیڈ گورننس کی انتہا ہے ،

۔

۔

حکومت نان ایشوز میں الجھ کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹا بیٹھی ہے،مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ نے سفید پوش طبقہ کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب اور سفید پوش عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے بنا رہی ہے حکمرانوں کومعلوم ہوچکا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کی مصنوعی مقبولیت کا بھر م کھل جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...