جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کا منصورہ میں اجلاس

جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کا منصورہ میں اجلاس

لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی زیر صدارت منصورہ میں منعقد ہوا اجلاس میں بنگلہ دیش کی صورتحال کے حوالے سے قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی پنجاب صوبائی مجلس شوریٰ کایہ اجلاس بنگلہ دیش میں پاکستان سے وفاداری کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے جماعت اسلامی کا یہ اجلاس عالم اسلام سے بنگلہ دیش کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے کہ عالم اسلام کے لیے بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال اور پاکستان مخالف پالیسی ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے کیونکہ نام نہاد انتخابات کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں سیاسی عد م استحکام کے بعد سیاسی تعطل پیدا ہوگیا ہے اور عالمی طاقتوں کی طرف سے بنگلہ دیش کی قانونی پوزیشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے یہ اجلاس حکومت پاکستان کی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نہ بھیجا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...