بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا، تحفظات دور کئے جائیں: الیکشن کمیشن

بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا، تحفظات دور کئے ...
بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا، تحفظات دور کئے جائیں: الیکشن کمیشن
کیپشن: Election Commision

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سسٹم کی ناکامی کی صورت میں پورا انتخابی عمل ناکام ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ حکومت سے بائیو میٹرک سسٹم پر تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سسٹم کے نفاذ بارے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنا چاہتی ہے جس پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی۔