مسلم لیگ ق کا مہنگائی پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ، انسان بجلی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے کھانے کے بغیر نہیں: چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کا مہنگائی پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ، انسان بجلی کے بغیر زندہ رہ ...
مسلم لیگ ق کا مہنگائی پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ، انسان بجلی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے کھانے کے بغیر نہیں: چوہدری شجاعت

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، سارے حملے رک سکتے ہیں، مہنگائی کو روکنا ضروری ہے ۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، حکومت نہ خود کچھ کرتی ہے نہ دوسروں کو کچھ کرنے دیتی ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت ے مہنگائی اور بے روزگاری پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے حملے رک سکتے ہیں، مہنگائی کو روکنا ضروری ہے ، بجلی کے بغیر انسان زندہ رہ سکتا ہے ، کھانے کے بغیر نہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...