گوگل گلاس کی موت،نئے منصوبے پر کام شروع
نیویارک (نیوز ڈیسک) گوگل نے اپنے چشمہ کمپیوٹر ”گوگل گلاس ایکسپلورر“ کے خاتمے کا اچانک اعلان کیا تو اکثر شائقین حیران رہ گئے اور ابھی وہ اس صدمے میں ہی تھے کہ اب گوگل کے نئے اعلان نے جوش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تازہ اعلان کے مطابق ”گوگل گلاس ایکسپلورر“ کی جگہ اس کا نیا ورژن ”گوگل گلاس 2“ متعارف کروایا جارہا ہے اور اس کی تیاری کیلئے کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
گوگل گلاس کی موت ہو گئی،جاننے کیلئے کلک کریں
ابھی یہ تو واضح نہیں کہ نئے گوگل گلاس کی ٹیکنالوجی پرانے ماڈل سے کس طرح سے مختلف ہوگی مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں انٹیل کمپنی کا چپ سیٹ استعمال کیا جائے گا۔ اخبار ”وال سٹریٹ جرنل“ کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں توانائی کی بچت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ نیا ماڈل رواں سال کے دوران ہی شائقین کے سامنے آجائے گا۔