سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے آئی فون استعمال کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔
ماسکو(نیوز ڈیسک) امریکی کمپنی ایپل کے سمارٹ فون کو استعمال کرنا ہر کوئی پسند کرتا ہے مگر مفرورامریکی جاسوس ایڈورڈ سناؤڈن ایپل کے آئی فون کو خود سے بھی بڑا جاسوس قرار دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسے کبھی بھی استعمال نہیں کرتے۔
سناؤڈن امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کیلئے کام کرتے تھے مگر جون 2013 میں انہوں نے امریکا کی جاسوسی کاروائیوں کے پول کھول دیئے جس کے بعد انہیں ملک سے فرار ہونا پڑا۔ روس میں پناہ گزین سابقہ جاسوس کے وکیل نے بتایا ’ آئی فون میں ایک خصوصی سافٹ ویئر ہوتا ہے جو کہ مالک کی مرضی کے بغیر ہی ایکٹیویٹ ہو کر پرائیویٹ معلومات چوری کر لیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی خدشات کی بناء پر سناؤڈن نے یہ فون رکھنے سے انکار کر دیا ہے‘۔ وکیل اینٹنی کشرینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سناؤڈن روس میں اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔
سبحان اللہ! خوفناک حادثے میں کار ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا
روسی دارلحکومت میں پناہ گزین سناؤڈن کے خلاف ان کے اپنے ملک میں جاسوسی اور حکومتی دستاویزات چرانے کے الزامات کے تحت مقدمے درج کر دیئے گئے ہیں۔ انہیں یکم اگست 2013 کو روس میں پناہ دی گئی تھی۔