امریکہ میں کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسی کشتی پر سوار افراد کو بچا لیا

امریکہ میں کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسی کشتی پر سوار افراد کو بچا لیا

کیرولینا (آئی این پی)امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسی کشتی پر سوار ایک شخص ، خاتون اور انکے کتے کو بچا لیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ساحلی شہر بوفرٹ میں کوسٹ گارڈز کو کشتی کے سواروں کی جانب پیغام ملنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کیا گیا۔ بائیس فٹ لمبی کشتی ریت میں دھنس گئی تھی اور تیز لہروں میں ہچکولے کھا رہی تھی۔ ریسکیو ٹیم کا ایک اہلکار غوطہ لگا کر کشتی پر سوار ہوا اور تینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ کشتی میں سوار شخص کو دل کی بیماری کی وجہ سے قریب ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ خاتون اور انکا کتا تندرست ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...