پنسلوانیا ‘برفباری اور خراب موسم ‘متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 4 ہلاک،30 سے زائد زخمی
پنسلوانیا(آئی این پی) امریکی ریاست پنسلوانیا میں برفباری اور خراب موسم کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 4 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں بارشوں اور برفباری کے باعث سڑکوں پر دھند کا راج ہے۔ دھند اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نیتجہ میں چار افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ متعدد افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور جلد ہی انہیں بھی گھر بھیج دیا جائے گا۔