بیلجیئم کا یونان میں زیر حراست مشتبہ دہشت گرد کی حوالگی کا مطالبہ

بیلجیئم کا یونان میں زیر حراست مشتبہ دہشت گرد کی حوالگی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 برسلز(اے پی پی) بیلجیئم نے یونان سے دہشت گردی کے شبے میں مطلوب ایک شخص کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ برسلز حکام کے مطابق ان کے پاس موجود شواہد کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ یونانی جیل میں قید مذکورہ شخص بیلجیئم میں شدت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ بیلجیئم کی پولیس نے ابھی گزشتہ ہفتے ہی چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔یونانی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شام اور عراق سے واپس آنے والے یہ افراد ملکی پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اسی تناظر میں یونان میں بھی ہفتے کے روز 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -