عالمی معیشت کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ ہو گا:آئی ایم ایف
اسلام آباد(آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ ہو گا مگر اس کے منفی اثرات بھی عالمی معیشت پر پڑیں گے، جبکہ پاکستان کی معاشی شرح نمو ابتدائی اندازے سے کم رہے گی۔ آئی ایم ایف کی عالمی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رواں سال معاشی شرح نمو ابتدائی اندازے سے0.6 فیصد کم رہے گی۔ 2015کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو3.3 فیصد رہے گی اور 2016کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو3.9، فیصد رہے گی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی 2016 میں شرح نمو کا ابتدائی اندازہ 4.4 فیصد لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ تاہم تیل کی قیمتوں میں کمی کے منفی اثرات بھی عالمی معیشت پر پڑیں گے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک میں معاشی شرح نمو کم رہے گی۔ سال 2015-16میں عالمی معیشت کی شرح نمو3.5سے3.7 فیصد رہے گی جو ابتدائی اندازے سے0.3فیصد کم ہے۔