پاکستان سٹیل مل کو 3 ارب روپے جاری ،ملازمین کو نومبر ، دسمبر کی تنخواہیں جلد ادا کی جائینگی، حکام

پاکستان سٹیل مل کو 3 ارب روپے جاری ،ملازمین کو نومبر ، دسمبر کی تنخواہیں جلد ...

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے پاکستان سٹیل مل کو 3ارب روپے جاری کر دئیے، حکام کے مطابق ملازمین کو نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں جلد ادا کی جائینگی۔ پاکستان سٹیل ملز کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ادارے کی بحالی کےلئے منظور کردہ 18ارب 50کروڑ روپے میں سے3 ارب روپے کی آخری قسط جاری ہوگئی، اس سے قبل سٹیل مل کو حکومت کی جانب سے 15ارب 50کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ادارے کے پاس وافر مقدار میں خام مال موجود ہے، انتظامیہ خام مال کی درآمد کےلئے مزید ایل سی کھولنے کا انتظام کر رہی ہے، تاکہ پیداواری اہداف کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

مزید : کامرس


loading...