پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین شہر یار خان کریں گے۔ اجلاس میں کرکٹ کی ترقی اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ آف گورنرز میں اسلام آباد ریجن کے شکیل شیخ، پشاور ریجن کے گل زادہ، نیشنل بنک کے ممبر اقبال قاسم، یونائٹڈ بنک سے منصور مسعود خان، واپڈا سے یوسف نسیم کھوکھر، کراچی سے پروفیسر اعجاز فاروقی، نجم سیٹھی، آئی پی سی کے سیکرٹری چوہدری اعجاز، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...