بھارت کو 18 برس بعد نیوٹرل وینیو پر انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی

بھارت کو 18 برس بعد نیوٹرل وینیو پر انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی

 برسبین (سپورٹس ڈیسک) بھارت کو ون ڈے کرکٹ میں 18 برس بعد متبادل سٹیڈیم میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ انگلینڈ کی متبادل مقام پر بھارت کے خلاف 18 سال بعد پہلی کامیابی ہے۔ انگلینڈ نے آخری بار 1997ء میں شارجہ کے مقام پر بھارت کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد متبادل مقام پر بھارت نے چار بار انگلینڈ کو ون ڈے میچوں میں زیر کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...