نا اتفاقی کی وجہ سے تھیٹر بھی تباہی کی طرف گامزن ہے،نعمان خان

نا اتفاقی کی وجہ سے تھیٹر بھی تباہی کی طرف گامزن ہے،نعمان خان
 نا اتفاقی کی وجہ سے تھیٹر بھی تباہی کی طرف گامزن ہے،نعمان خان

  


لاہور ( فلم رپورٹر) چائلڈ سٹار اداکار نعمان خان نے کہا ہے کہ اتحاد نہ ہونے کے باعث فلم انڈسٹری کی طرح تھیٹر بھی تباہی کی طرف گامزن ہے ، تھیٹر سے وابستہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ تھیٹر کی بقاءکے لئے کام کریں ۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان خان نے کہا کہ غیر سنجیدہ لوگوں کے باعث فیملیاں آج تھیٹر ہال میں آنے سے گریزاں ہیں اور تھیٹر ز تباہی کی طرف گامزن ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ جب تک نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم نہیں کیے جائیں گے ہم ترقی نہیںکر سکتے ۔ نعمان خان نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز کی طرف سے ڈراموں کی آفرز ہوتی رہتی ہیں مگر وقت نہ ہونے کے باعث کام نہیں کر پا رہا ہے لیکن بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرتا نظر آﺅں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم اور خاص طور پر بچوں کے ذہنوں پر بڑا گہرا تاثر چھوڑ دیا ہے۔

 لیکن پوری قوم اب متحد ہو چکی ہے اور امید ہے کہ بہت جلد وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو خاتمہ ہو جائیگا اور ملک امن کا گہوارہ بن جائیگا ۔

مزید : کلچر


loading...