جو ”پی کے “دیکھنا گناہ سمجھے تو وہ نہ دیکھے ، بھارتی عدالت کا فیصلہ

جو ”پی کے “دیکھنا گناہ سمجھے تو وہ نہ دیکھے ، بھارتی عدالت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(یو این پی) معاشرتی برائیوں پر مبنی عامر خان کی فلم پی کے کے خلاف عدالت میں دائر درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے بھی تعجب کا اظہارکیا اور کہا کہ جس کے نزدیک فلم دیکھنا گناہ ہے تو وہ نہ دیکھے۔فلم پی کے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس جی روحانی اور جسٹس آر ایس اینڈلا پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران کہا کہ ملک کا آئین فن کار کو معاشرتی برائیوں کی عکاسی کی اجازت دیتا ہے اور قانون اس بات کا تحفظ دیتا ہے کہ آرٹسٹ کسی بھی انداز سے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو دکھا سکتا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ جس شخص کے نزدیک پی کے فلم دیکھنا گناہ ہے تو اسے چاہئے کہ فلم دیکھنے سے گریز کرے جب کہ فلم بین کے لئے پی کے دیکھنا اس کا اپنا انتخاب ہے۔

مزید :

کلچر -