سنگا کارا نے جے سوریا کا ون ڈے میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

سنگا کارا نے جے سوریا کا ون ڈے میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

نیلسن (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے ون ڈے کرکٹ میں ہم وطن بلے باز سنتھ جے سوریا کا زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔ کمار سنگا کارا کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 17 رنز درکار تھے۔ انہوں نے منگل کو یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف سات ون ڈے میچوں کی سیریز کے چوتھے میں حاصل کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 76 انفرادی رنز بنائے اور یہ اعزاز بھی حاصل کیا۔ جے سوریا نے ون ڈے کرکٹ میں 13430 جبکہ اب سنگاکارا کے ون ڈے کرکٹ میں 13490 رنز بنا لئے ہیں۔ ون ڈے تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں، رکی پونٹنگ 13704 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اب سنگاکارا ون ڈے کرکٹ میں 13490 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...