ہالی ووڈ فلم” گیٹ ہارڈ“ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم” گیٹ ہارڈ“ کا ٹریلر جاری

نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی نئی فلم گیٹ ہارڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم دو مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم گیٹ ہارڈ کے ٹریلر کو مداحوں میں خوب سراہا جارہا ہے، فلم میں کیون ہارٹ اور ایلی سن بری نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جسے فراڈ کے الزام میں دس سال سزا بھگتنا پڑتی ہے اور وہ جیل میں وقت گزارنے کی ترکیب سیکھنے کیلئے ایک شخص کی خدمات حاصل کرتا ہے،کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور فلم دو مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...