سید نور کے اسسٹنٹ میاں خالد فرید کی طبیعت خراب

سید نور کے اسسٹنٹ میاں خالد فرید کی طبیعت خراب

لاہور (فلم رپورٹر) لالی وڈ فلم ” وانٹڈ “ کے میوزک پرومو کی تیاری کے دوران ہدایتکار سید نور کے اسسٹنٹ میاں خالد فرید کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ، طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شپ ہدایتکار سید نور کی نئی لالی وڈ فلم ” وانٹڈ “ کے میوزک پرومو کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اسی دوران سید نور کے اسسٹنٹ میاں خالد فرید اچانک طبیعت خراب ہونے پر بیہوش ہو گئے ۔ اس موقع پر سید نور نے تمام ٹکنیشن کو کام سے روک دیا اور فوری طور پر خود میاں خالد فرید کو ہسپتال لے گئے جہاں تین گھنٹے مسلسل طبی امداد کے بعد میاں خالد فرید کو ہوش آئی اور سید نور بھی ہسپتال میں ہی موجود رہے ۔ طبیعت سنبھلنے پر گھر منتقلی پر میاں خالد فرید نے ہدایتکار سید نور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سید نور جیسے بہت کم لوگ دنیا میں ہوتے ہیں جو اپنے کام چھوڑ کر اپنے ورکروں کا بھی خیال رکھتے ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...